• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
Live Covid 2019

حکومت عوام کو ڈرانے کے بجائے عملی اقدامات کرے، سراج الحق

شائع March 19, 2020

امیر جماعت اسلامی کراچی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ملک بھر میں موجود دفاتر اور مراکز کورونا وائرس سے آگاہی سینٹرز کےطور پر کام کریں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے وفود علمائے کرام اور سیاسی و سماجی رہنماﺅں سےملاقاتیں کرکے گلی محلے کی سطح پر کورونا وائرس کا خوف دور کرنےاور عوام کو صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنےپر مائل کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ڈرانے کے بجائے سہارا دے اور عملی اقدامات کرے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025