• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

مکان مالک 2 ماہ کیلئے اپنے کرایے داروں سے کرایہ وصول نہ کریں، سراج الحق

شائع March 22, 2020

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے مکان مالکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کرایے داروں سے 2 ماہ کے لیے کرایہ وصول نہ کریں۔

سراج الحق نے مکان مالک سے کہا کہ ملک بھر کے صوبوں میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہے اس لیے وہ اگلے دو ماہ تک کرایہ داروں سے کرایہ وصول نہ کریں۔

انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ ماہانہ 25 ہزار روپے سے کم آمدنی والے لوگوں سے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی وصول نہ کریں۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ذاتی حفاظتی سامان مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025