حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ میں ایک اور فرد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
حیدرآباد میں لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم میمن کے مطابق ایک مریض میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
تاہم ابھی تک صوبائی حکومت کی جانب سے اس کیس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ڈاکٹر نعیم میمن کے مطابق لطیف آباد کے رہائشی شخص نے حال ہی میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔










لائیو ٹی وی