حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے 210 افراد کو مسجد میں ہی روک دیا گیا
حیدر آباد میں چین سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے رکن میں کوروناوائرس مثبت آنے پر مرکز میں موجود 210 افراد کو باہر جانے سے روک دیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے مسجد کو قرنطینہ قرار دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ تمام افراد کو وہی روک دیا گیا ہے۔
پولیس اور مقامی انتظامیہ نے حفاظتہ اقدامات کے طور پر مرکز میں موجود تمام افراد کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جبکہ متاثرہ شخص اور ان کے بھائی کو لطیف آباد کے کوہسار ہسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں مشتبہ افراد کے لیے قرنطینہ بنایا گیا ہے۔
انچارج ڈاکٹر سریش کا کہنا تھا کہ جب مذکورہ فرد میں وائرس مثبت آیا تو مریض کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کی سٹی برانچ میں منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ان کے بھائی کو اب بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاہم ان کی رپورٹ منفی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔










لائیو ٹی وی