مریم نواز کا ڈاکٹرز، طبی عملے کو بھرپور خراج تحسین
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ 'انسانیت نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے سے بڑی قربانی کبھی نہیں دیکھی، خود پر فخر کریں کیونکہ آپ ہم سب میں بہتر ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم دل کی گہرائیوں سے سفید کپڑوں میں ملبوس ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کا شکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو علاج کرتے ہیں اور انسانیت دوست رہنما ہیں۔'











لائیو ٹی وی