Live Covid 2019

حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے مزید ارکان میں وائرس کی تصدیق

شائع March 31, 2020

حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 36 ارکان میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت کی میڈیا کوآرڈی نیٹر میران یوسف کے مطابق یدر آباد میں اس وقت کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے کیسز کی تعداد43 ہوگئی ہے جن میں سے 36 کیسز تبلیغی جماعت کے ارکان سے متعلق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز نورمسجد سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں سے پہلے بھی تبلیغی جماعت کے 200 ارکان کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا۔

میران یوسف کے مطابق حکومت نے مسجد کے اندر موجود تمام افراد کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025