Live Covid 2019

حیدرآباد: قرنطینہ مرکز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سینیٹری ورکر میں کورونا کی تشخیص

شائع April 1, 2020

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایک قرنطینہ مرکز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سینیٹری ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

لطیف آباد کے کوہسار ہسپتال لے ایم ایس اور سینیٹری ورکر کے نمونے پیر کے روز لیے گئے تھے جس کی لیب رپورٹ میں ٹیسٹ مثبت آیا۔

اس حوالے سے ایم ایس نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہسپتال منتقل نہیں ہورہے بلکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے اپنے آپ کو آئیسولیٹ کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025