Live Covid 2019

سندھ میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 9 ہوگئی

شائع April 1, 2020

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ 59 سالہ شخص کو 19 مارچ کو سعودی عرب سے واپسی پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ مریض کو سانس کی بیماری تھی اور وہ پہلے دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025