• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
شائع April 2, 2020

کورونا وائرس کی روک تھام : پنجاب میں چین جیسا حیران کن کام ممکن بنالیا گیا



دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اب تک ملک میں 23 سو سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکے ہیں اور پنجاب 914 کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سندھ میں 743، خیبرپختونخوا میں 276، بلوچستان میں 164، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 9 کیسز سامنے آئے۔

اس وائرس کے نتیجے میں 32 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اسے شکست دیکر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 107 تک پہنچ چکی ہے۔

یقیناً پاکستان چین، امریکا یا دیگر یورپی ممالک جتنے وسائل نہیں رکھتا مگر کم وسائل کے باوجود وائرس کی روک تھام کے لیے بہت کچھ کیا جارہا ہے۔

درحقیقت پنجاب میں تو چین کے شہر ووہان کی طرح ایک عارضی ہسپتال محض 9 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

یقیناً اس کے لیے ووہان کی طرح دن رات ایک خالی پلاٹ پر تعمیر تو نہیں ہوئی مگر پھر بھی 9 دن میں ایک ہزار بستروں کے ہسپتال کا قیام حیران کن ہے۔

فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ
فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں آئی سی یو سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق ایکسپو سینٹر شہری آبادی سے دور ہے اور کورونا وائرس کے مریضوں کو یہاں لایا جائے گا۔

میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کو ایکسپو سینٹر ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے چند دن پہلے بتایا تھا کہ اس ہسپتال کو مریضوں کے لیے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے پہلے اور دوسرے حصے میں وائرس سے کم متاثر ہونے والے افراد جبکہ تیسرے میں زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں کا رکھا جائے گا۔

اس ہسپتال کے قیام کا مقصد مریضوں کو الگ تھلگ رکھ کر محفوظ ماحول میں ان کے علاج کو یقینی بنانا ہے۔

فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ
فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ

انہوں نے مزید کہا کہ 50 بستروں پر مشتمل یونٹ کو وینٹی لیٹرز کے ساتھ مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے۔

یکم اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس فیلڈ ہسپتال کو آپریشنل کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ مریضوں کو 3 وقت کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ
فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ

خیال رہے کہ ووہان میں 23 جنوری سے 2 فروری کے دوران ایک ہزارا بستروں کے ہسپتال ہوشینشان ہاسپٹل کی تعمیر کرکے دنیا کو حیران کیا گیا تھا۔

یہ ہسپتال 25 ہزار اسکوائر میٹر پر تعمیر ہوا تھا اور اس کے علاوہ بھی 16 سو بستروں کے ایک ہسپتال کی تعمیر 15 دن میں مکمل کی گئی تھی۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس کے علاوہ لاتعداد عارضی طبی مراکز قائم کیے گئے تھے مگر چین میں وائرس کی روک تھام کے بعد ان تمام ہسپتالوں اور مراکز کو بند کردیا گیا۔

تجرباتی علاج کی آزمائش

حکومت پنجاب نے ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کلوروکوئن اور ہائیڈروآکسی کلوروکوئئن سے علاج کی منظوری دی تھی۔

اس مقصد کے لیے دونوں ادویات کی ہزاروں گولیاں بھی خریدی گئیں اور میو ہسپتال میں زیرعلاج کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے، جس کے ابتدائی نتائج بھی حوصلہ افزا قرار دیئے گئے تھے۔

میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے تصدیق کی تھی کہ ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ
فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ

ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے ذریعے وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز کررہے ہیں جبکہ مذکورہ ادویات حکومت پنجاب نے کافی مقدار میں مہیا کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی اس دوا سے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے دنیا بھر میں ملی جلی رائے سامنے آرہی ہے اور متعدد ممالک میں اس کی آزمائش بھی ہورہی ہے۔

یہ دوا دنیا کی نظر میں اس وقت اہمیت اختیار کرگئی جب فرانس میں ایک تحقیق کے دوران ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اس دوا کے ساتھ مریضوں کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس تحقیق میں شامل 36 میں سے 20 مریضوں کو یہ دوا استعمال کرائی اور 6 دن بعد کلوروکوئن استعمال کرنے والے 70 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے کیونکہ وائرس ان کے خون نمونوں سے غائب ہوگیا۔

مشتبہ کیسز کے لیے زیادہ ٹیسٹ

دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تشخیص کے لیے ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد بہت کم ہے اور پاکستان بھی اس میں شامل ہے۔

تاہم دیگر صوبوں کے مقابلے میں اب پنجاب میں ٹیسٹوں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور ممکنہ طور پر یہی وجہ ہے کہ وہاں مریضوں کی تعداد بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ
فوٹو بشکریہ پنجاب گورنمنٹ ٹوئٹر اکائونٹ

پنجاب میں کورونا وائرس کے تقریباً 15 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ سندھ جہاں مریضوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے وہاں تقریباً 7 ہزار ٹیسٹ کیے گئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ٹیسٹ کے اعداد و شمار کی تعداد سندھ اور پنجاب سے بہت کم ہے۔

جیسا آپ نیچے انفوگراف میں ہر صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد اور 31 مارچ تک کیے گئے ٹیسٹوں کے اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں جو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور متعلقہ صوبائی محکموں کی جاری کردہ ہیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Mohammad Baig Apr 02, 2020 06:55pm
It is must and looks a great help for the people if needed.
Engineer Apr 02, 2020 09:09pm
Well done. This is a great achievement.
Muhammad Ibrahim Apr 02, 2020 09:23pm
bohot farq hey is hospital main ore jo Chinese ney banaya
Nk Apr 02, 2020 10:56pm
Cannot understand an open bed hospital can prevent COVID19 from spreading
سید سُہیل فاروق ابکخیل Apr 03, 2020 12:59am
پاکستان نے قلیل وقت میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لانے سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کسی طرح کسی سے کم نہیں اور انشا اللہ خُدا کے کرم سے ہم اس موذی مرض پر قابو پا لیں گے۔ میری پاکستانی عوام سے یہ درخواست ہے کہ خُدا کے لیے اس بیماری سے بچنے کے لیے حکومت سے تٰعاون کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں - حکومتی اداروں، پولیس اور فوج کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ان کو اپ کی زندگی عزیز ہے اور اگر اپ کو اپنی زندگی عزیز نہیں ہے تو کوئی کُچھ نہیں کرسکتا اور خُدا نہ کرے کہ ہماری گلیاں ہمارے اپنے عزیزوں کی لاشوں سے بھری ہوگی جس کو اٹھانے کوِئی نہیں آئے گا ۔
Riaz Malik Apr 03, 2020 11:16am
Establishing a 1000 Bed Field Hospital in such a Short time is a Great achievement. It is a big admirable practical step to deal with the situation. I am surprised why such steps are not highlighted in international and English media. I congratulate all those devoted and duty-bound people and organizations who worked hard and brought this success in national service, noting the difficulties and limited financial resources at their disposal. Long live Pakistan. Riaz Malik, Dubai UAE
حسام Apr 03, 2020 11:49am
We appreciate this great achievement by Buzdar govt. just in 9 days. Which wasn't done by Shahbaz govt. in 40 years. Great Buzdar Sahb! Keep it up...