• KHI: Partly Cloudy 16.7°C
  • LHR: Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.7°C
  • LHR: Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
Live Covid 2019

شہباز شریف کورونا کے خلاف پاکستان سے تعاون پر چینی حکومت کے مشکور

شائع April 2, 2020

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو طبی آلات اور دیگر ساز و سامان پہنچانے پر چین کے صدر اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ضرورت کی اس وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم دوست چین کی جانب سے فراہم کیے گئے پی پی ایز، ماسکس، طبی آلات اور دیگر سامان کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025