حیدرآباد میں 'کرفیو جیسی' صورتحال
سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن کی گیا ہے اور حیدرآباد میں 'کرفیو جیسی' صورتحال نظر آئی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز یہ احکامات جاری کیے گئے تھے دن 12 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور کسی دکان کو کھلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مساجد میں بھی صرف عملے کے افراد نماز ادا کرسکیں گے۔
اسی تناظر میں حیدرآباد میں مساجد کے باہر پولیس کی نفری موجود نظر آئی اور صرف امام مسجد اور انتظامیہ کے دیگر لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی۔










لائیو ٹی وی