مزید 294 امریکی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے وطن روانہ
راولپنڈی: کراچی اور اسلام آباد سے 9 سفارتکاروں سمیت 294 امریکی شہریوں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ ہوا بازی کے مطابق ایک چارٹرڈ طیارہ پہلے کراچی ایئرپورٹ پر اترا اس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ سے امریکی شہریوں کو لے کر واپس چلا گیا۔
خصوصی پرواز میں کراچی سے 119 امریکی شہری جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 175 شہری سوار ہوئے۔ اس سے قبل 22 مارچ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے بہت سے اراکین ایک نجی کمپنی کے طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے تھے۔