• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Cloudy 12.7°C
  • ISB: Cloudy 11.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Cloudy 12.7°C
  • ISB: Cloudy 11.4°C
Live Covid 2019

چیئرمین سینیٹ کا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو خط، جلد صحتیابی کی دعا

شائع April 4, 2020

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایران کے اسپیکر کو خط لکھ کر ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پاکستان کے ایوان بالا کے چیئرمین نے ایران کی پارلیمان کے اسپیکر ڈاکٹر علی لارجانی کو خط لکھا اور کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کی خرابی کے باعث ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایران کے عوام کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری ایک بحران سے دوچار ہے، ہمیں اس وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025