• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
Live Covid 2019

مظفر گڑھ: پولیس کی جانب سے غریبوں میں راشن کی تقسیم

شائع April 6, 2020

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں کورونا وائرس ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر کے پولیس ملازمین کی طرف سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر کے پولیس ملازمین نے 15 لاکھ سے زائد کی خطیر رقم غریبوں کے لیے جمع کی جس سے 700 سے زائد غریبوں میں 15 دن کا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) کی ہدایت پر راشن کی تقسیم کے دوران کسی کی تصویر شیئر نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ راشن خصوصی طور پر غریب مزدوروں، غریب رکشہ ڈرائیوروں، بیوگان اور خواجہ سراؤں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن کی خریداری اور تقسیم میں غیر جانبداری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن مسعود گجر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025