• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C
Live Covid 2019

لاک ڈاؤن میں توسیع نہ ہوئی تو کیسز میں اضافہ ہوگا، نجی ہسپتال مالکان

شائع April 7, 2020

کراچی میں نجی ہسپتالوں کے مالکان نے وزیراعلیٰ سندھ کو کوروناوائرس کے خلاف لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کیسز میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران نجی ہسپتالوں کے مالکان نے اس حوالے سے حکومت کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی اور اپنے مطالبات بھی سامنے رکھنے۔

نجی ہسپتالوں کے مالکان نے کہا کہ ہمیں پرسنل پروٹیکٹو اکیومینٹس (پی پی ایز)، تشخیصی کٹس اور ادویات درکار ہیں اور ہماری مالی مدد کریں تاکہ ہم مریضوں کا علاج سستے داموں کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں توسیع نہ کی گئی تو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں سندھ سمیت ملک کا صحت کا نظام بیٹھ جائے گا۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025