سندھ حکومت کی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کی ہدایت
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کے مہینے میں والدین کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یہ اقدام حالیہ عالمی وبا کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے والدین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
حکومت نے نجی اسکولوں کی جانب سے ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں والدین کے لیے شکایتی سیل بھی تشکیل دیا ہے۔











لائیو ٹی وی