• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Covid 2019

بلاول بھٹو زرداری کی شب برات پر عوام سے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل

شائع April 8, 2020

پاکستان پیپلزپارٹٰی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شب برات کے موقع پر عوام سے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیٖغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ' آج بڑی رات ہے، شب برات ہے اور مٰیں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں میں عبادت کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور طاقت دے تاکہ ہم اس مشکل وقت کا سامنا کرسکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ گھر میں رہ کر عبادت اور دعا کریں گے تو آپ پاکستان کے عوام کی زندگی اور صحت کا تحفظ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025