سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے اہم نکات
سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور 'سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020' تیار کیا ہے۔
اس آرڈیننس کے مسودے کے اہم نکات یہ ہیں:
- ایک سے 260 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل معاف کردیے جائیں گے۔
- 260 سے 350 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد بل ادا کرنا ہوگا۔
- 351 سے 450 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو 50 فیصد بل کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
- 450 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو پورا بل ادا کرنا ہوگا۔
- 80 گز تک کے مکانات کو پانی کا بل مکمل معاف کیا جائے گا
- 160 گز تک کے مکان والوں کو 25 فیصد، 240 گز تک والوں کو 50 فیصد بل ادا کرنا ہوگا۔
- ایک سے 155 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو بل معاف ہوگا۔
- 200 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔
- 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
- 50 ہزار روپے ماہانہ تک کا مکان کا کرایہ ادا کرنے والوں کا کرایہ مکمل معاف ہوگا۔
- ایک لاکھ روپے تک کرایہ ادا کرنے والوں کے لیے 50 فیصد رعایت ہوگی۔
- کسی بھی ملازم یا کارکن کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں










لائیو ٹی وی