کووڈ-19 سے صنفی عدم مساوات اور صنفی امتیاز میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ-19 کے بحران کے باعث دنیا بھر میں صنفی عدم مساوات اور صنفی امتیاز میں اضافہ ہوا ہے۔
فرسٹ 100 ڈیز آف کووڈ-19 آؤٹ بریک ان ایشیا اینڈ پیسیفک کے عنوان سے جاری رپورٹ کے مطابق صنفی عدم مساوات سے اس خطے میں موجود خواتین اور لڑکیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان عدم مساوات کی وجہ سے کورونا وائرس خواتین اور لڑکیوں کو مردوں اور لڑکیوں کے مقابلے میں غیر متناسب طور پر متاثر کرے گا اور اس وبا کے پھیلاؤ کے اثرات میں کمی کے لیے خواتین کی قوت پر اثر انداز ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں مشاہدہ کیا گیا کہ گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اکثر ممالک کی جانب سے لاک ڈاؤنز اور قرنطینہ کے اقدامات کا مطلب ہے کہ لاکھوں خواتین، زیادتی کرنے والوں کے ساتھ محصور ہیں جہاں انہیں مدد اور تعاون کے لیے محدود آپشنز میسر ہیں۔










لائیو ٹی وی