• KHI: Partly Cloudy 32.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.1°C
Live Covid 2019

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں کورونا کے روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کرنے کا حکم

شائع April 17, 2020 اپ ڈیٹ April 17, 2020 09:17am

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی نے صوبائی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 5 ہزار ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے چیف سیکریٹری کو جلد از جلد پی سی آر مشینوں کی خریداری کے لیے این ڈی ایم اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

ایک اور اجلاس میں انہوں نے متعلقہ حکام کو مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026