Live Covid 2019

حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 68 افراد صحتیاب، گھروں کو روانہ

شائع April 17, 2020

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تبلیغی جماعت کے مزید 68 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کی تشخیص کے بعد آئیسولیشن میں رہنے والے تبلیغی جماعت کے 68 افراد صحتیاب ہوگئے اور اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

ان افراد کے گھروں کو واپس لوٹنے کے ساتھ ہی شہر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 70 رہ گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کی مختلف مساجد اور مقامات پر ابھی بھی تبلیغی جماعت کے مزید 95 افراد قرنطینہ میں ہیں اور انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جانےکی اجازت دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025