ڈاکٹر میں کورونا کی تشخیص کے بعد ٹنڈو محمد خان کا ہسپتال سیل، عملے کو قرنطینہ کردیا گیا
سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے انڈس میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال کو بند اور اس کے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر اقبال میمن نے ڈان کو بتایا کہ کورونا کی تشخیص کے بعد 60 سالہ ڈاکٹر کو ٹنڈو محمد خان میں آئیسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمارے تقریباً 100 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسیں، صفائی کرنے والے اور دیگر الائیڈ عملہ ہسپتال کے ہی قرنطینہ میں موجود ہیں جبکہ کسی کو ہسپتال سے جانے کی اجازت نہیں ہے۔'










لائیو ٹی وی