کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔











لائیو ٹی وی