• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
Live Covid 2019

جامع پالیسی بنا کر تمام فیکٹریوں کو کام کی اجازت ملنی چاہیے، چیف جسٹس

شائع May 4, 2020

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس از خود نوٹس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کہتی ہے 150 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دیں گے، سمجھ نہیں آتی ایک درخواست پر کیا اجازت دی جائے گی۔

ریمارکس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ جامع پالیسی بنا کر تمام فیکٹریوں کو کام کی اجازت ملنی چاہیے، لاکھوں دکانیں ہیں ہر کوئی کام کے لیے الگ الگ درخواست کیسے دے گا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اجازت دینے والوں سے پولیس والے تک سب کو ہی کچھ دینا پڑتا ہے، ایک دکان کھلوانے والے کو نہ جانے کتنے پیسے دینے پڑتے ہوں گے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025