گورنر سندھ کے دورہ مٹیاری کے بعد 6 افراد کورونا سے متاثر
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صوبے کے ضلع مٹیاری میں 6 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
خیال رہے کہ گورنر سندھ نے 22 اپریل کو مٹیاری کا دورہ کیا تھا جبکہ ان میں وائرس کی تشخیص 24 اپریل کو ہوگئی تھی۔
مٹیاری کے ڈپٹی کمشنر غلام حیدر چانڈیو نے ڈان کو بتایا کہ یہ بات سامنے آئی 6 افراد میں 30 اپریل کو وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی لیکن گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنسر خیرپور (گمز) نے رپورٹ شیئر نہیں کی۔
ان 6 نئے افراد کے ساتھ ہی مٹیاری میں متاثرین کی تعداد 14 ہوگئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد بھی شامل ہیں۔










لائیو ٹی وی