• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Cloudy 12°C
Live Covid 2019

وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر کورونا ٹیسٹ کیلئے لاڑکانہ میں لیبارٹری قائم

شائع May 8, 2020

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر کورونا کے ٹیسٹ کے لیے لاڑکانہ میں لیبارٹری قائم کردی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی طرف سے قائم کی گئی لیبارٹری نے آج سے نمونے لینے کا کام شروع کردیا، ٹیسٹ کے نتائج ہفتہ کے روز سے آنا شروع ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200 ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جسے آنے والے ہفتے تک 350 تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں نواب شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025