• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
Live Covid 2019

اے ڈی بی کا کورونا سے لڑنے کے لیے ادویات کمپنیوں سے متعلق بڑا اعلان

شائع May 10, 2020

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنے 'سپلائی چَین فنانس پروگرام' کے تحت ان کمپنیوں کی مدد کے لیے 20 کروڑ ڈالر وقف کردیے ہیں جو بینک کے ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ادویات اور دیگر ضرورت کا سامان بنا رہی ہیں اور اسے تقسیم کر رہی ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے این 95 ماسکس، ٹیسٹ کٹس، دستانے، ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ایز) اور وینٹی لیٹرز، حفظان صحت کی اشیا اور دیگر اہم سامان جیسی مصنوعات کے لیے سپلائی چین کو مستحکم کرنا ہے۔

اے ڈی بی کی اس امداد میں چینلنگ فنڈ سے مینوفیکچررز، ان کے فراہم کنندگان اور تقسیم کاروں کو پوسٹ شپمنٹ پوسٹ ایکسیپ ٹینس فنانس، پری شپمنٹ قرض اور ڈسٹری بیوٹر فنانسنگ کے ذریعے ہدف بنایا گیا ہے۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025