• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
Live Covid 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عملے کو ماسک فراہم کرنے والا ملازم وائرس کا شکار

شائع May 11, 2020

اسلام آباد ہائی کورٹ کے عملے کو ماسک فراہم کرنے والے اسٹور ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

عدالتی حکم کے تحت ملازم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹور کو سیل کردیا گیا۔

کورونا وائرس سے حفاظت کے ماسک فراہم کرنے والے ملازم میں وائرس کی تصدیق پر ملازمین تشویش کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کا تیسرا کیس ہے اس سے قبل چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر اور رٹ برانچ کے عاطف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025