Live Covid 2019

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق

شائع May 16, 2020

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 23 ہوگئی۔

پریت آباد کے رہائشی نے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ایک ہفتے سے زائد زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑا، جبکہ لا کالج کے پرنسپل کی اہلیہ کا لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کی سٹی برانچ میں انتقال ہوا۔

شہر میں جمعہ کے کورونا کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر چکی تھی۔

حیدر آباد میں کورونا کے 221 فعال کیسز موجود ہیں جبکہ 262 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025