حکومت سندھ نے شاپنگ مالز کھولنے اور دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کے تاجروں کے مطالبات مسترد کردیے ہیں۔

کمشنر ہاؤس میں تاجروں اور حکومتی وزرا کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں تاجروں نے حکومت سے ہفتے میں چھ دن کاروبار کھولنے، شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے اور سیل کی گئی دکانوں کو کھولنے سمیت دیگر مطالبات رکھے۔

سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی لیکن دکانوں کے اوقات پانچ بجے سے بڑھانے اور افطار کے بعد کاروبار کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ سیل کی گئی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔

تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں