امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف امریکا بھر میں پرتشدد مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کے روز ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے اس کی گردن پر اس سختی سے اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا کہ وہ آخر کار سانس نہ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا۔

امریکی ریاست مینسوٹا میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس نے اس وقت کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ 40 سے زائد شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

امریکا میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران مختلف شہروں میں بڑی بڑی دکانوں اور اسٹورز کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔

پنسلوینیا میں مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کی گئی پولیس کی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

نیویارک میں ایک شخص احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے سامنے لیٹا ہوا ہے — فوٹو: اے ایف پی

پینسلویلیا میں مظاہرین پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ میں شیل واپس اہلکاروں کی جانب پھینک رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

احتجاج کے دوران امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر املاک کو نذر آتش کیا گیا— فوٹو: رائٹرز

پینسلوینیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پولیس کی معاونت کے لیے نیشنل گارڈز کو بھیج دیا گیا — فوٹو: رائٹرز

لاس اینجلس میں احتجاج میں شریک افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

مظاہرین نے احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھیں ہیں  — فوٹو: اے ایف پی

کیلیفورنیا میں مظاہرے کے دوران مارچ میں شریک خاتون نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے— فوٹو: اے ایف پی

کولوراڈو میں مظاہرین کا احتجاج کے دوران ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

سیاہ فارم برادری کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو پولیس گرفتار کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

نیویارک میں احتجاج کے دوران عوام نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر درج تھا کہ سیاہ فارم افارد کی زندگی بھی معنی رکھتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

وائٹ ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی

ای میل

ویڈیوز

'یہ ظلم کی رات جلد ختم ہوجائے گی'
'ہمیں اس آمریت کا مقابلہ کرنا ہے'
کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز
'ڈیجیٹل پاکستان مسقبل ہے'

تصاویر

پاکستان میں کورونا کے باعث 7 ماہ سے بند پرائمری اسکولز بھی کھل گئے
دبئی کے صحرا میں مریخ جیسے شہر کی تعمیر کا منصوبہ
کیا آپ جانتے ہیں گوگل پر ہر سیکنڈ کتنی سرچز ہوتی ہیں؟
وہ غیر ملکی ایکشن فلمیں جو ہولی وڈ فلموں کو بھولنے پر مجبور کردیں

تبصرے (0) بند ہیں