• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Covid 2019

سکھر: نیب کے 19 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع June 7, 2020

سکھر میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے 19 عہدیداران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو کی آئی ٹی برانچ کے ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیب سمیت 108 افسران کے نمونے 2 روز قبل لیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 90 افسران کے ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے جن میں سے 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ڈی جی نیب اور ایک ڈائریکٹر سمیت 71 افراد کے نتائج منفی آئے۔

نیب ذرائع نے کہا کہ تمام مریضوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025