ڈی آئی خان جیل حملہ، اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل حملے پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے جسکے دوران کم از کم 253 قیدی فرار ہوگئے تھے۔
بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق کمیٹی میں بورڈ آف ریونیو وقار ایوب کی سربراہی میں قآئم کمیٹی میں متعدد سینئر اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو 15 روز کے اندر واقعے کی تحقیقات کرکے سیکورٹی خامیوں کی نشاندہی کرنی ہے جسکی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔
ادھر صوبائی حکومت نے ڈی آئی خان کے ڈپٹی سپرانٹینڈنٹ سینٹرل جیل کو معطل کردیا ہے اور ان ذمہ داریاں بن یامین کو سونپ دی گٓئی ہیں۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے متعدد اہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جن میں کئی افراد دہشت گردی کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔
واقعے میں فرار ہونے والے 253 قیدیوں کی فہرست ڈان ڈاٹ کام کو موصول ہوگئی ہے۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں