• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live Covid 2019

حیدرآباد: ڈی آئی جی آفس میں تعینات 12 اہلکاروں میں وائرس کی تشخیص

شائع June 18, 2020

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) حیدرآباد کے فوکل پرسن کے مطابق ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج آفس میں تعینات 51 میں سے 12 پولیس اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں 2 انسپکٹر، جونیئر کلرک، پولیس کانسٹیبل ودیگر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید 90 طبی نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج نعیم شیخ نے بھی تصدیق کی کہ لیبارٹری کے نتائج کے مطابق 12 پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو کے قریب پولیس اہلکاروں کے نمونے لیے گئے تھے اور ان میں سے 90 کے نتائج کا ابھی تک انتظار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025