• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
Live Covid 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع July 3, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جس کی انہوں نے تصدیق کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں ہلکا بخار ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'اب میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے لیکن اللہ کے کرم سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کر رہا ہوں۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'میں گھر سے اپنے فراٗض انجام دیتا رہوں گا جبکہ عوام سے درخواست ہے کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔'

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025