• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Covid 2019

اگر کورونا کے حوالے سے احتیاط نہ کی گئی تو اس کی سزا ملے گی، اسد عمر

شائع July 4, 2020

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اگر بد احتیاطی کی گئی تو اس کی سزا ہمیں ملے گی۔

اسلام آباد میں ایک نو تعمیر شدہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جس طرح تیزی سے ہسپتال کو مکمل کیا وہ قومی جذبے کو ظاہر کرتا ہے اور اسی قومی جذبےسے اس کو چلایا بھی جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم نے اسپیشلائزڈ ہسپتال پر کام شروع کیا اور صرف 40 دن میں اسے مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں 189 بیڈز کا اضافہ کیا گیا جبکہ یہ ہسپتال 200 بستروں پر مشتمل ہے جس کا افتتاح آئندہ ہفتے وزیراعظم کریں گی۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھرکہا کہ اگر ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی احتیاط پر عمل جاری رکھا تو بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025