Live Covid 2019

پنجاب میں ٹیسٹس کی تعداد میں 30 فیصد کمی، سینئر ڈاکٹر کا جون میں وبا کے عروج کا دعویٰ

شائع July 8, 2020

پنجاب میں وائرس کی قیاس کردہ عروج کی وجہ سے پنجاب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کی تعداد میں 30 فیصد کمی آئی ہے جس سے اس کی وجوہات اور عوامی تحفظات سے متعلق تنازع پیدا ہوا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر ٹیسٹس کو کم کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کووڈ-19 مہم کی سربراہی کرنے والے میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں 12 سے 13 جون کو وائرس عروج پر تھا جس میں اب کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دانستہ طور پر وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق تنقید سے گریز کے لیے ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025