• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Covid 2019

ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے، اسد عمر

شائع July 11, 2020

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے2 ہزار 969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے. کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر ایک ہزار 762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی یعنی 28 فیصد کمی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی انتظامی کارووائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025