Live Covid 2019

ایران کورونا وائرس کے دوران معیشت کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، حسن روحانی

شائع July 11, 2020

ایران نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے دوران معیشت کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایران میں تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور ایران میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے 'ٹاسک فورس' کے اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کو صحت سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی معاشی، معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے آسان حل یہ ہے کہ تمام سرگرمیاں بند کردیں لیکن اگلے دن لوگ انتشار، بھوک، مشقت اور دباؤ کے خلاف احتجاج کرنے نکل آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایران فروری کے آخر سے ملک میں کووڈ کو روکنے کی جدوجہد کررہا ہے جہیاں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025