Live Covid 2019

وفاقی محتسب حیدرآباد دفتر کے 16 ملازمین کورونا کا شکار

شائع July 16, 2020

وفاقی محتسب کےحیدر آباد کے ریجنل دفتر کے 16 ملازمین میں رینڈم سیمپلنگ کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

یہ سیمپلنگ محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر صاغر زیدی کی درخواست پر کی گئی تھی۔

کوہسار گورنمنٹ ہسپتال لطیف آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش کمار نے کہا کہ گزشتہ روز 26 نمونے جمع کیے گئے تھے جن میں سے صاغر زیدی سمیت عملے کے 16 اراکین کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔

دفتر میں چار دیگر لوگوں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے جو یا تو ہیسکو کے ملازم ہیں یا عام شہری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025