• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
Live Covid 2019

جاپان کے ٹینس اسٹارنیشیکوری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

شائع August 17, 2020

جاپان کے ٹینس اسٹار نیویارک میں یوایس اوپن کے آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں۔

سابق عالمی نمبر 4 نیشیکوری امریکی ریاست فلوریڈا کی آئی ایم جی اکیڈمی میں موجود ہیں۔

نیشیکوری نے ایک بیان میں کہا کہ 'میں فلوریڈا میں موجود ہوں اور آج صبح ہی میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے سنسناٹی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

جاپانی اسٹار نے کہا کہ مجھے معمولی علامات ہیں اور آئسولیشن میں چلاجاؤں گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025