Live Covid 2019

ایران میں کورونا وائرس سےہلاکتوں پر ریڈالرٹ جاری

شائع September 18, 2020

ایران کی وزارت صحت کے سینیئرحکام نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اورہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 144 افراد ہلاک ہوئے جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 49 ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 198 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 952 ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025