ایران کے 31 میں سے 26 صوبے 'ریڈ زون' میں شامل
ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے اور اموات کے پیش تقریباً پورا ملک ہی 'ریڈ زون' قرار دے دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق انسداد کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس نے لوگوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کے پیش نظر مزید کیسز کے امکان پر فیلڈ ہسپتالوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کے ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران کے 31 میں سے 26 صوبے 'ریڈ زون' میں شامل ہیں جہاں کووڈ 19 کے کیسز کی بلند ترین سطح ہے جبکہ چار 'اورنج زون' میں ہیں جہاں نسبتاً کم کیسز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 33 ہزار 902 کیسز رپورٹ کیے جس کے بعد ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 674 ہوگئی۔










لائیو ٹی وی