Live Covid 2019

حیدر آباد کورونا ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھرنے لگا، کیسز اور اموات میں اضافہ

شائع November 21, 2020

سندھ کے دوسرا بڑا شہر حیدر آباد تیزی سے کورونا ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھر رہا ہے جہاں وائرس کے مثبت اور اموات دونوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ڈاکٹروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ سائنسز کے ڈائیگنوسٹک اینڈ ریسرچ لیبارٹری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اکرام اُجن کے مطابق حیدر آباد میں اکتوبر کے آخر اور نومبر کے اوائل میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10 سے 12 فیصد رہی۔

انہوں نے کہا کہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ یہ اضافہ کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025