باچاخان ایئرپورٹ پر 60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق
باچا خان ایئرپورٹ پشاور میں دبئی سے آنے والے 60 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دوبارہ ٹیسٹ میں بھی 60 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو پی آئی اے اور ایمریٹس ایئرلائن سے آج صبح باچاخان ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ اسلام اباد اور لاہور کے ایئرپورٹ پر مسافروں کے ٹیسٹ منفی آتے ہیں، پی آئی اے کے اندر کوئی بھی سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایئرایرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کوروبا وائرس کا شکار ہیں اور اب تک 80 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔










لائیو ٹی وی