• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Covid 2019

شہریوں کی صحت و تندرستی کا معاملہ عالمی تنازعات کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اسد عمر

شائع June 25, 2021

وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت و تندرستی کا معاملہ عالمی تنازعات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

اسد عمر کا یہ بیان اس رپورٹس کے بعد آیا کہ ہزاروں پاکستانی، سعودی عرب اور دیگر چند ممالک نہیں جاسکتے کیونکہ وہاں کی حکومتیں صرف ان لوگوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے رہی ہے جنہوں نے ان کی مرضی کی کورونا ویکسین لگوائی ہو۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ 'کسی بھی ویکسین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرنا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جیسے اداروں کا کام ہے، ممالک میں داخلے کے لیے کونسی ویکسین قابل قبول ہے انفرادی ممالک کا یہ فیصلہ انتشار پیدا کر رہا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025