خطبہ حج سے قبل غلافِ کعبہ کی تبدیلی

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2021

ہر سال کی طرح اس سال بھی حج بیت اللہ کے موقع پر 9 ذی الحجہ کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

غلافِ کعبہ کو کسوہ بھی کہتے ہیں اور اس کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے، جسے سیاہ رنگ سے رنگا جاتا ہے اور اس میں 120 کلو گرام سونے اور 100 کلوگرام چاندی کے تار استعمال ہوتے ہیں۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا کام 200 ہنرمندوں کی مدد سے انجام دیا گیا، تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتار جاتا ہے, اس پر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے، اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔

اس موقع پر غلاف کعبہ تبدیلی کے مرحلے کا آغاز حطیم سے کیا گیا، چاروں اطراف غلاف کعبہ چڑھائے جانے کے بعد اسے کعبہ کے چاروں کونوں سے اوپر سے نیچے تک سیا گیا۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے — فوٹو: رائٹرز
غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے — فوٹو: رائٹرز
حج کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی —فوٹو: رائٹرز
حج کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی —فوٹو: رائٹرز
غلاف کعبہ کی تیاری میں120 کلو گرام سونے اور100 کلوگرام چاندی کے تار استعمال ہوتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
غلاف کعبہ کی تیاری میں120 کلو گرام سونے اور100 کلوگرام چاندی کے تار استعمال ہوتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
کسوہ کی تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتار جاتا ہے
—فوٹو: اے ایف پی
کسوہ کی تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتار جاتا ہے —فوٹو: اے ایف پی
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام 200 ہنرمندوں کی مدد سے انجام دیا گیا—فوٹو: رائٹرز
غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام 200 ہنرمندوں کی مدد سے انجام دیا گیا—فوٹو: رائٹرز
خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تقریب 9 ذی الحجہ کو منعقد ہوئی —فوٹو: اے ایف پی
خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تقریب 9 ذی الحجہ کو منعقد ہوئی —فوٹو: اے ایف پی
چاروں اطراف غلاف کعبہ چڑھائے جانے کے بعد اسے کعبہ کے چاروں کونوں سے اوپر سے نیچے تک سیا گیا—فوٹو:رائٹرز
چاروں اطراف غلاف کعبہ چڑھائے جانے کے بعد اسے کعبہ کے چاروں کونوں سے اوپر سے نیچے تک سیا گیا—فوٹو:رائٹرز
غلاف کعبہ کی تبدیلی کے مرحلے کا آغاز حطیم سے کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
غلاف کعبہ کی تبدیلی کے مرحلے کا آغاز حطیم سے کیا گیا — فوٹو: رائٹرز