• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

اس تصویر میں چھپی تتلی تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع August 15, 2021
تتلی  تلاش کرنا آسان نہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
تتلی تلاش کرنا آسان نہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

کیموفلاج یعنی کسی جگہ کے پس منظر میں گم ہوجانے کی صلاحیت جانوروں اور کیڑوں کو شکاریوں سے بچنے یا شکار کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

درحقیت کیموفلاج ایسی تیکنیک ہے جسے جاندار خود کو چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

وہ اس طرح منظر میں گم ہوجاتے ہیں کہ ان کو ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا۔

جیسے اوپر ٹوٹے ہوئے خزاں زدہ پتوں کے ڈھیر میں ایک تتلی موجود ہے مگر کیا آپ اس کو تلاش کرسکتے ہیں؟

یہ جان لیں کہ اس تتلی کو ڈھونڈنا آسان نہیں بلکہ ہوسکتا ہے کہ کافی دیر تک آپ اسے تلاش نہ کرسکیں۔

ویسے یہ جان لیں کہ یہ تصویر فوٹو شاپ کا کمال ہے جس میں کمال مہارت سے تتلی کو ان پتوں کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

تو کیا آپ اس تصویر میں چھپی تتلی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اگر ڈھونڈنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو تصویر کے بائیں کونے پر زیادہ غور کریں۔

ممکن ہے کہ آپ تتلی دیکھنے میں کامیاب ہو جائیں اور اگر پھر بھی ناکام رہتے ہیں تو نیچے تصویر میں جواب دیکھ سکتے ہیں۔

اس طرح کے تصویری معمے انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں اور لوگوں کی اچھی خاصی ذہنی آزمائش بھی ہوجاتی ہے۔

تو کیا آپ اس تصویر میں تتلی ڈھونڈنے میں کامیاب رہے تھے؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

فوٹو بشکریہ  برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025