• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live Covid 2019

پشاور:31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

شائع August 20, 2021

خیبر پختونخوا کے پشاور ڈویژن میں کورونا ویکسنیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرنے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہفتے سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کر رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ویکسینیشن کرائے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025