• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Covid 2019

اب تک 5 کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا ئی جا چکی ہے، اسد عمر

شائع September 10, 2021

فاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کی مہم تیزی سے جاری ہے، دسمبر 2021 تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جو مقرہ وقت پر حاصل کر لیا جائے گا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کے ابتدائی دنوں سے رواں سال کے اختتام تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کامشکل ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا ئی جا چکی ہے جبکہ 2 کروڑ سے زائد لوگوں کو مکمل ویکسین بھی لگ چکی ہے اور انشا اللہ ہم اس ہدف کو پورا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے ایک مرتبہ پھر عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور کورونا ویکسین لگوائیں ساتھ ہی اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025